وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے پی ڈی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا جب وقت آئے گا فیصلہ کریں گے، پی ڈی ایم کی سیاست میں ٹائمنگ اور ٹیوننگ غلط ہے۔پاکستان کے معاملے ہینڈل کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے یہ کراچی کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان کے معاملے کیسے ہینڈل کرنے ہیں، انہیں شعور نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے  افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  داعش کی طالبان سے پرانی لڑائی ہے، طالبان نے داعش کو غزنی میں شکست دی، داعش کنڑ، نورستان کے پہاڑوں اور ننگر ہار کے علاقوں میں ہوگی، ٹی ٹی پی بھی کنٹر اور نورستان کے پہاڑوں پر ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، بارڈر پر پاکستان کی فوج موجود ہے، ایک ایک انچ پر عظیم افواج موجود ہے اور ہر قسم کے چیلنج کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کسی ایک افغانی کو مہاجر کا درجہ نہیں دیا گیا، افغانستان سے چمن میں آنے والے شام کو واپس چلے جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ کو ہمیں ریڈ لسٹ سے نکالنا چاہئے، اس کے علاوہ نواز شریف آئیں 24 گھنٹے میں پاسپورٹ دیں گے۔

مشہور خبریں۔

جنگ کا آٹھواں سال حیرتوں سے بھرا سال ہے: یمنی سپریم پولیٹیکل چیئرمین

?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:  الایمان نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے مہدی مشاط نے

ہم توانائی کی منڈی میں صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:ایران

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ

ناصر باغ لاہور کی شناخت ہے ، اسے کیوں چنا گیا ، اسے چھیڑنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہئے تھا‘لاہور ہائیکورٹ

?️ 19 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے حوالے سے درخواستوں

نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے

?️ 25 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں

شامی حکومت کے خاتمے پر سعودی عرب کا پہلا سرکاری ردعمل

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں حالیہ پیش رفت

نیتن یاہو کا دفتر جاسوسوں سے بھرا ہوا ہے:نفتالی بنٹ

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس میں لکھا ہے کہ

امریکہ کا بحیرہ احمر میں رسوا کن واقعہ/ یمن کی ہیری ٹرومین پر فائرنگ

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: پیر کے روز امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک F-18

فرانس کے شہریوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرانسیسی سفارتخانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے