?️
راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیا ہے اور کہا کہ حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا مانگا کی پیدوار ہیں۔ شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں، بیماری کےڈرامےکرنے والےحقیقت میں بیمارہوجاتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر کے بیان کے حوالے سے کا کہا کہ شہباز شریف عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں۔
نواز شریف کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان حکومت گرانےمیں نہیں لندن بھاگنےمیں محنت کرتے ہیں، دنیا میں کوئی سیاست دان نہیں جس نےلندن جانے پر اتنی محنت کی ہو، بیماری کےڈرامےکرنے والےحقیقت میں بیمارہوجاتےہیں، میرا انہیں مشورہ ہے کہ آئیں ملک میں سیاست کریں ، مقابلہ کریں، جیت ہار لگی رہتی ہے۔
وزیر داخلہ نے اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد لانے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ لوگ ان ہاؤس تبدیلی کےخواب دیکھ رہےہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا، اگریہ لوگ عدم اعتمادلائےتو ان کے 36لوگ کم ہونگے۔ ڈیل کی بات ہورہی تھی اب توڈھیل بھی نہیں ہورہی
شیخ رشید نے پی ٹی آئی میں اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف پارٹی میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی ہےکوئی پکا راگ نہیں ہے، عمران خان ہی لیڈر ہے اور وہی لیڈر رہےگا، عمران خان نےپارٹی بنائی ہے،باقی سب ہلکی پھلکی موسیقی ہے، وزیراعظم عمران خان کہہ چکےیہ2سے3ماہ بہت اہم ہیں، اپریل کے بعد انشااللہ حالات بہتر ہوجائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی ہمارے آگےطاقتور نہیں ہے، ان سےاچھے تعلقات ہیں، بیورو کریسی میں کچھ لوگ روڑے اٹکاتے ہیں، ان کو دور کریں گے۔


مشہور خبریں۔
اندونیشیا میں صیہونی جرائم کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:اندونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشین شہری امریکی سفارت
مئی
"میکانزم کمیٹی” اسرائیلی جارحیت کے لیے راہ ہموار کرتی ہے جو لبنان کی خودمختاری کے لیے ایک بڑا خطرہ بن جاتی ہے
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ
دسمبر
سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک، 2 اہم کمانڈر بھی مارے گئے
?️ 21 نومبر 2025لکی مروت (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی
نومبر
فرانسیسی یونیورسٹی طلباء کی فلسطینی عوام کی حمایت
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: فرانس کے جنوب میں واقع شہر تولوس کی یونیورسٹیوں کے
اکتوبر
خطہ میں مزاحمتی محاذ کا مقام
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی تحریک کے امریکہ کے بجائے مشرق کی طرف
اگست
190 ملین پاؤنڈز کیس: ملک ریاض کی منجمد اثاثے بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین
اپریل
اناج کے معاہدے میں ترکی کا کردار انتہائی قابل تحسین
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے
اگست
کارنی نے ٹرمپ کو جواب دیا: کینیڈا برائے فروشی نہیں ہے
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے
مئی