🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کو مسٹرکلین قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان مسٹر کلین ہیں جبکہ میں تو تنخواہ بھی نہیں لیتا، سب کو انکم ٹیکس کے ساتھ سیل ٹیکس بھی دینا پڑے گا، آپ کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں ہمیں سب پتا ہے، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ چند دنوں میں ان تک پہنچ جائیں گے، جب تک وزیرخزانہ کے منصب پر ہوں سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، اس قوم کو ٹھیک کریں گے، ٹیکس نادہندگان کو کسی صورت ہراساں نہیں کریں گے۔ ٹیکس نادہندگان تک پہنچ چکے بس سوئچ آن کرنے کی ضرورت ہے، بہتر ہے ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ ٹیکس ادا کردیں، اگر پھر بھی ٹیکس نہیں دیں گے تو قانونی کاروائی کریں گے۔
چند ہفتوں میں بغیر نوٹس ایف بی آر ٹیکس نادہندگان تک پہنچ جائے گا۔ لوگ بڑے گھروں میں رہتے ہیں، بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں لیکن ٹیکس کم دیتے ہیں۔ بیرون ملک اگر آپ ٹیکس نہیں دیتے تو آپ کا ووٹ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچا جائےگا، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے، اب سب کو ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس دیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس وفاق کا دائرہ اختیار ہے، جب کوئی ٹیکس نہیں دے گا تو ترقی کیسے کریں گے، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی ہوسکتی ہے۔ ٹیکس کا نظام خودکار بنانے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔
مشہور خبریں۔
14 مئی کو اسمبلی کی تحلیل کا عمران خان کا مطالبہ ’ناقابل عمل‘ قرار
🗓️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت سے جاری مذاکرات کے کامیاب نتائج کی راہ
مئی
پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایک اور بل لاپتا ہوگیا
🗓️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کئی ماہ قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور
نومبر
کیا پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان سب پارٹیوں کے مشورے سے کیا گیا؟
🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے
جولائی
پولیو وائرس چارسدہ بھی پہنچ گیا، ملک کے مزید 8 اضلاع میں وائرس کی تصدیق
🗓️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں
دسمبر
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ
🗓️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن
اکتوبر
قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم
🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی، اٹارنی جنرل
🗓️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل
اپریل
آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع
🗓️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان
اپریل