?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے مفاہمتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور جرائم کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ڈوزیئر دنیا کو پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جبر و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر، علاقائی کے بجائے عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سامنے آئے اور قابض افواج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم سے کشمیریوں کو بچائے۔
افغانستان کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پورے خطے میں امن ہوگا جبکہ دنیا، افغانستان میں امن کے لیے ہماری کوششوں کی شاہد ہے’۔
انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے مفاہمتی کوششیں جاری رکھیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا کی مضبوط معیشتوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز کا سامنا کرنے لیے پاکستان معاشی سفارت کاری، اقتصادی تعاون کے فروغ اور علاقائی تعلقات بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت صحیح راہ پر گامزن ہے اور معاشی اشاریے حوصلہ افزا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘کورونا وائرس اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر قابو پاکر پاکستان ایک مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے’۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دنیامیں ایک خوشحال ملک بن کر ابھر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
خضر عدنان کی شہادت سے انسانی حقوق کے دعویداروں کی توہین
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:منگل کے روز فلسطینی قیدیوں کے کلب نے صیہونی حکومت کی
مئی
تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں
?️ 4 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) آج منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس
مئی
اندازہ تھا مذاکرات کا اختیار کابل کے پاس نہیں۔ خواجہ آصف
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
اکتوبر
ایران کے پاریمانی انتخابات میں خواتین امیدواروں کے اعداد و شمار؛ امریکی میگزین کی زبانی
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے
مارچ
مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر میں بھارت
جنوری
امریکہ کو چین کی نگرانی میں عالمی تبدیلی کا خدشہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مغربی خدشات کے درمیان امریکی وزارت خارجہ نے چین کی نگرانی
مئی
ایرانی میزائل حملوں کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 28 سالہ امریکی صحافی جرمی لوفریڈو کو اسرائیلی پولیس نے
اکتوبر
یورپ جاتے ہوئے کتنے بچے مر گئے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال تقریباً 300
جولائی