?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آسٹریلین وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گفتگو میں افغانستان کی ابھرتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلین ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں بد امنی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، افغانستان میں 40 سالہ جنگ کے بعد قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔ عالمی برادری افغان شہریوں کی معاونت کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔اہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے چیلنجز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کابل سے انخلا میں پاکستانی معاونت سے بھی آگاہ کیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 37 ممالک کے باشندوں کو افغانستان سے انخلا میں معاونت فراہم کی۔ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں۔
انہوں نے آسٹریلوی ہم منصب کو ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا ایک نیا تجربہ
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
بائیڈن کے براہ راست حکم سے کتائب حزب اللہ پر امریکی حملہ
?️ 26 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ نے عراق اور شام کی سرحد پر مزاحمتی تحریک کتائب
فروری
وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل قطر روانہ ہوں گے
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ
مارچ
مسجد الاقصی میں صیہونی عسکریت پسندوں کی فلسطینیوں سے جھڑپ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے
اپریل
دبئی نے پاکستان سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر دی
?️ 27 جون 2021دُبئی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا تھا کہ اماراتی حکومت
جون
چھوٹے کاروباری اداروں کو فنانسنگ میں مشکلات: اسٹیٹ بینک نے اصلاحات کا اعلان کردیا
?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے
جون
ایکس پر لائیکس کو خفیہ کردیا گیا
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹس کے لائیکس کو
جون
شام میں امریکی اڈے پر حملہ
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں
جنوری