وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا

شاہ محمود قریشی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی مالی تعاون سے پاکستان کیلئے توانائی اور رابطے جوڑنے کے مختلف منصوبوں پر بات چیت بھی کی گئی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ گہرے دوطرفہ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔

پاکستان علاقائی روابط کے فروغ و امن کیلئے طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء سے امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا میں پاکستان کے الگ ہونے کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیوریٹ نہیں،ستر ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی ہے،ہم دنیا سے لاتعلق نہیں رہ سکتے،خدانخواستہ افغانستان میں خانہ جنگی پیدا ہو گی تو پاکستان میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان امریکہ کا تعمیری پارٹنر ہے ، دونوں کے مفادات مشترکہ ہیں ،مقصد افغانستان میں امن ہے ،،افغانستان میں اکتیس اگست تک انخلا مکمل کیا جائے گا،تین ٹریلین خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی ،مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے گلوبل پارٹنر کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

مشہور خبریں۔

داعش کی پکار؛ غزہ کے بجائے افغانستان میں جہاد کرو

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک نیا مضمون شائع کر کے

یمنی کیا کرنے والے ہیں؟یمنی وزیر دفاع کی زبانی

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ جب تک

سپریم کورٹ کا  کمشنر کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ

?️ 8 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں شدید برہمی کا اظہار

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید

?️ 26 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا

احترام اور ترقی؛ تہران ریاض تعلقات کا نیا عنوان

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران اور سعودی عرب کے

روس ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: نیٹو رہنما

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے رہنماؤں نے

دودھ کے چند قطرے نہ ملنے سے غزہ میں چار ماہ کی بچی کی موت 

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:چار ماہ کی فلسطینی نوزائیدہ جنان غزہ میں بھوک کے

دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی برآمدات دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے