?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئے 25 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار ، 25 تا 26 اگست 2025 کو سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ خارجہ ڈھاکا میں اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے تاکہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہو سکیں۔
وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جس میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر مشترکہ ردعمل پر غور کیا جائے گا، جو جاری اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبوں اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک پُرعزم حامی کے طور پر فلسطینی مسئلے کو ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرتا رہا ہے۔ آئندہ غیر معمولی اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو دہراتے ہوئے اپنے اصولی مؤقف کو پیش کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسرائیل سے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کریں گے، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے اور فلسطینیوں کی مزید بے دخلی کو یکسر مسترد کریں گے۔
وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی ضرورت، اور بالخصوص ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کریں گے جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کی رکن ممالک کے اہم وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا مزاحمتی تحریک پیچھے ہٹ سکتی ہے؟حماس کے لیڈر کا بیان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم
ستمبر
نیتن یاہو بھی جانتے ہیں کہ حماس پر فتح ممکن نہیں
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں
اکتوبر
2022 کے لبنانی انتخابات کے نتائج کا تجزیہ
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: غسان الاستنبول فارس انٹرنیشنل کے ساتھ ایک انٹرویو میں بین
مئی
وزیر اعظم نے ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزرا شفقت محمود اور شیریں مزاری کے ہمراہ
مارچ
8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن کی جائزہ رپورٹ جاری
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن 2024 کے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن
فروری
سعودی عرب کے مستقبل کے بارے میں خدشات
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی بگڑتی صحت اور شاہی
مئی
پاکستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کی فہرست جاری
?️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے
اگست
بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر شناخت کے بعد 9 مسافروں کو شہید کر دیا
?️ 11 جولائی 2025لورالائی: (سچ خبریں) بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردی، فتنۃ الہندوستان کے
جولائی