وزیر تعلیم نے  تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا

کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود

?️

لاہور(سچ خبریں) وفاقی  وزیر تعلیم  شفقت محمود  نے کورونا کے نئے ویرینٹ کی اطلاعات پر کہا ہے کہ  تفصیلی علم نہیں ہے لیکن حکومت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتی ہے امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کےساتھ ہوں گے چھٹیوں سے ہمیشہ اسموگ کم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے  بارے میں تفصیلی علم نہیں لیکن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ  امتحانات مقررہ وقت پر اور مکمل نصاب کےساتھ ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم  نے  پنجاب میں  اسموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں  دی جانے والی چھٹیوں سے متعلق بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 3 دن کی چھٹیوں سے اسموگ میں کمی آئے گی، چھٹیوں سے ہمیشہ اسموگ کم ہوا ہے۔

خیال رہے کہ  کورونا کی نئی قسم اومی کرون  نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں ، ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس  نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔ جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

این سی اوسی نے موسم گرما میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت دے دی

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد

کیا تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ ن

اسلام آباد میں 50فیصدآبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی

?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ

صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کا بحران

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:    صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال

امریکہ کا شام میں ممکنہ حملوں کا انتباہ

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے شہری علاقوں پر ممکنہ

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ

?️ 1 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے  نے قانونی بنیادوں کی کمی

ترکی نے یوکرین کو کلسٹر بم دیا: خارجہ پالیسی کا دعویٰ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت فارن پالیسی نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کو

بحیرہ احمر میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھارتی وزیر خارجہ کی تشویش

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، نے اپنے ایرانی ہم منصب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے