وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےیوم دفاع کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یومِ دفاع، پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے، یومِ دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں۔پاک فوج نے دشمن کا منہ توڑ جواب دیا۔

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے قوم اور مسلح افواج یک جان ہیں۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں شہداء 6 ستمبر کی عظمت کو سلام پیش کیا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ الحمداللّہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ 1965 کی جنگ، قومی تاریخ کا درخشاں باب، دشمن کو عبرت ناک شکست اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔

جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام نیول، ائیر بیسز اور چھاونیوں میں بھی خصوصی تقریبات ہوں جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔

یوم دفاع وشہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ 1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

 

مشہور خبریں۔

صدی کے سب سے بڑے جھوٹ کی برسی

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا کہ 5 فروری 2023

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے الیکشن سے قبل پی ٹی

ٹرمپ کا ایران کو پیشکش کرنے کا دعویٰ

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان

پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ

?️ 1 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے  نے قانونی بنیادوں کی کمی

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا

?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکسان نے کہا ہے کہ کرنٹ

بیرونی مداخلت یا اندرونی ناکامی؛ تیونس کے سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:تیونس میں سیاسی بحران کے طول و عرض کیا ہیں اور

یمن میں جنگ کا نشانہ بننے والے بچوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے

صیہونی حکومت کی ایران پر اچانک حملہ کرنے کی 5 غلط فہمیاں 

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: جدید ڈپلومیسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے 13 جون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے