?️
کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو سخت فیصلے کئے جائیں گے، صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر قانون، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے عباسی شہید اسپتال میں فوری کووِڈ 19 کا وارڈ فعال کرنے کی ہدایت دی جس پر انہیں بتایا گیا کہ عباسی شہید ہسپتال کے کچھ واجبات ہیں جس کی وجہ سے وارڈ بند ہے۔
اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو واجبات کی آڈٹ اور ویریفکیشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عباسی شہید ہسپتال میں کووڈ وارڈ فوری کھولنے کا حکم دیا۔صوبائی سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے اجلاس کو بتایا کہ 10 سے 16 مئی تک کراچی کے ضلع شرقی میں کیسز مثبت آنے کی شرح 26 فیصد رہی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی جنوبی میں17 فیصد، وسطی میں 14 فیصد، حیدرآباد اور ملیر میں 11 فیصد، سکھر میں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 10 سے 16 مئی تک صوبے 43 اموات ہوئیں، جو تشویشناک ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ مئی میں کل 143 اموات ہوئی ہیں جن میں 123 ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر اور 19 گھروں میں ہوئی ہیں۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ میں 664 وینٹی لیٹر بیڈز ہیں جن میں سے 58 پر مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے علاوہ ازیں سندھ میں ایک ہزار 814 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں جس میں سے 460 زیر استعمال ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے دی
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ذاتی طور
نومبر
چین کے انتباہات کے باوجود پلوسی کے تائیوان کے دورے کا امکان
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بارے میں چین
جولائی
فلسطین کی آزادی کے لیے حزب اللہ اور عوامی محاذ کا زور
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: پیپلز فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے قائدین کا
اگست
نیتن یاہو کو ایک اور شکست
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ شام کے گولان میں مظاہروں کی شدت نے تل ابیب
جون
ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کی سب سے پیچیدہ جنگوں میں سے ایک
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے فوجی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایران
جون
شام کی صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کے اتحاد کی حمایت
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
اکتوبر
صہیونی دشمن اپنے اسیروں کو کیسے واپس لے جانا چاہتے ہیں؟ابوعدیدہ کی زبانی
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان نے غزہ کی جنگ چھٹے مہینے
مارچ
دشمن مغربی کنارے کی مستقل علیحدگی اور مقبوضہ علاقوں سے الحاق کے خواہاں
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے یمن کی
فروری