?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں ضرورت مند افراد کی مشکلات کم کرنے کے لیے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اسلام آباد کے رہائشیوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے لاہور میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ماہ مقدس کے دوران لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’میں لاہور، قصور اور سرگودھا کے دوروں کے بعد مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کی نگرانی اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے دیگر شہروں کا بھی دورہ کروں گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام مستحق افراد کو فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے جو ابھی تک اس پروگرام میں رجسٹر نہیں ہوسکے ہیں۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور بی آئی ایس پی کے کاؤنٹرز فوری طور پر آٹے کی تقسیم کے مقامات پر کھولے جائیں۔
وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی کہ آٹے کی مفت تقسیم والے مراکز میں آنے والے ہر ضرورت مند کو آٹا دیا جائے، اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اقدامات کریں۔
دریں اثنا بلوچستان حکومت نے گندم کی کم از کم سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی 40 کلو گرام مقرر کردی ہے اور یکم اپریل سے خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں کسانوں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کرکے گندم کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے یکم اپریل سے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ خوراک کو 6 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ خزانہ گندم کی خریداری کے لیے جلد ہی محکمہ خوراک کو اضافی 2 ارب روپے جاری کرے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خیبر پختونخوا سے لانے پر وزراء سے مشاورت
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین
مارچ
روسی ہیکر گروپ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین امریکی ڈالر کا انعام
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے روسی ہیکنگ گروپ کے ارکان کو پکڑنے
مئی
اسلام آباد میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل، مقدمہ درج کرلیا گیا
?️ 3 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر
جون
دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن
?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے
اپریل
او آئی سی ممالک کو فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے
دسمبر
الجزیرہ چینل کا دفتر بند کرنے کے صیہونی مقاصد
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے حال ہی میں اپنے جرائم پر پردہ
مئی
بگٹی قبیلے کے نئے سربراہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز کی دستار بندی
?️ 29 دسمبر 2025ڈیرہ بگٹی (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کو ’بگٹی قبیلے‘
دسمبر
اوباما معلومات میں ہیرا پھیری اور بغاوت کے الزامات کے میں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ
جولائی