وزیر اعظم کی صدارت میں ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپیکس کمیٹی کاجائزہ اجلاس ہوا  اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوئے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے 15نکات کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ملکی وعلاقائی سکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تمام چیف سیکرٹریز، متعلقہ حکام کو نیپ پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں سی پیک اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلا س میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی گئی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے قلیل، طویل اور درمیانی مدت کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ بہترین کارکردگی کیلئے ٹائم لائنز کے ساتھ اہداف مقرر کیے جائیں ، نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیاسی اورعسکری قیادت نے عزم کا اظہار کیا کہ کسی کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی قسم کی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، ملک دشمن مخصوص ایجنڈے کے پیچھے چھپے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ داخلی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، ملک میں شرپسند عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اداروں میں مربوط رابطوں کی ہدایت کی اور کہا کہ قوم نے دہشتگردی کی لعنت سے لڑنے کی بڑی قیمت ادا کی ہے، طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، شرپسند عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

خیانتکاروں کی تربیت کے لیے 45 روزہ مشن پر اماراتی افسران غزہ روانہ: یمنی سکیورٹی ذرائع

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:اماراتی افسران شبوہ اور الریان سے غزہ بھیجے گئے ہیں تاکہ

کانگو میں فوجی حملے میں 40 افراد ہلاک

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی جمہوری

عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی اعلان

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ پر عوام کو بڑا

صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں

عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل

وفاقی حکومت کا آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے کا منصوبہ

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ

پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی

امریکہ کی 93 فیصد تاریخ جنگوں میں کیوں گزری؟

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ نے اپنی 248 سالہ تاریخ میں سے 232 سال جنگوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے