وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی

وزیر اعظم

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کچھ دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھرمیں قرنٹائن کر لیا تھا تاہم تازہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے وائرس سے مکمل صحت یابی کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق جزوی طور پر اپنے امور کی انجام دہی شروع کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ‘الحمدللہ وزیراعظم عمران خان بالکل صحت یاب ہو گئے ہیں’۔٫

انہوں نے لکھا کہ ‘ڈاکٹروں کی ہدایت، قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق انہوں نے جزوی طور پر امور کی انجام دہی شروع کر دی ہے’۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر نے عوام کو کورونا سے احتیاط کی تاکید کی۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی لیکن وہ دوسری خوراک لینے قبل وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے 20 مارچ کو ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ ‘عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا ٹیم کے ایک اجلاس کی تصویر حکومتی اراکین اور وزرا نےٹوئٹر پر جاری کی تھی جس پر تنقید بھی کی گئی تھی جبکہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ وزیراعظم توانا اور تندرست ہیں.

ڈاکٹر فیصل سلطان نے 28مارچ کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان کے ٹیسٹ بھی ٹھیک آرہے ہیں اور گائیڈ لائنز کے مطابق انہیں چند دنوں میں معمول کے مطابق کام شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کورونا کی تیسری لہر سے متعلق اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں نے کورونا کے خلاف ایک سال تک پوری احتیاط کی، کسی ریستوران میں کھانا نہیں کھایا، کسی شادی پر نہیں گیا، سماجی فاصلہ بھی رکھا اورماسک بھی پہنا ہوا تھا اور میں بچا رہا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کووڈ کی پہلی دو لہروں میں ان پاکستانیوں میں شامل تھا جو اس بیماری سے بچا ہوا تھا لیکن سینیٹ الیکشن میں مجھ سے وہ احتیاط نہیں ہوئی جو مجھے کرنی چاہیے اور مجھے بھی یہ وائرس ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں کو جتنی تاکید کروں وہ کم ہے، موجودہ لہر پہلی دو سے زیادہ شدت والی ہے، اس لیے سب سے تاکید کرتا ہوں کہ احتیاط کی جائے اور ماسک پہنیں، یہ اس لیے ضروری ہے کہ اس سے بیماری کے کم خطرات ہوتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو بند تو نہیں کرسکتے ہیں لیکن لیے کم ازکم ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں اوردوسروں کو بھی کہیں کیونکہ کورونا کی تیسری لہر زیادہ شدت والی ہے اور کوئی پتہ نہیں ہے کدھر جاتی ہے اور ہمارے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں اور یہ انگلینڈ سے آئی ہے، انگلینڈ سے لوگ لاہور، اسلام آباد اورپشاور میں آئے ہیں یہاں کیسز تیزی سے بڑھ ہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ وینٹی لیٹرز یا آکسیجن پر ہیں، پہلی لہر کے دوران نظم وضبط کی وجہ سے ہماری قوم دنیا میں مثالی تھی، خدا نخواستہ اسی شرح پر پھیل گیا تو ہمارے ہسپتال بھر جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیردفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور آج سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا.

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آچکی ہے اور مسلسل پانچویں روز ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد 4 ہزار سے زائد رہی جبکہ آج (30 مارچ) کو 100 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے سبب 28 مارچ کو ان شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی تھی جہاں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہو۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں صیہونی فوجی کیوں اندھے ہو رہے ہیں؟

🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ

یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی

🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر

کونسی کمزوری بائیڈن کو 2024 کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکتی ہے؟

🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:19FortyFive اخبار کے تجزیہ کار ہیریسن کاس نے ایک بیان میں

حماس کی نظریاتی قوت نے مرکاوا ٹینک کو شکست دے دی:صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک معروف صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد

🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دے دیا

🗓️ 10 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے ان دنوں فلسطینیوں کے خلاف

عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنا چاہیئے

🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:واشنگٹن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس

شام میں اثر و رسوخ بڑھانے کی صیہونی سازش؛ سیاحت کے لبادے میں

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور سینکڑوں اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے