وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس اور اہلخانہ کو تعزیت

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ و لواحقین کو تعزیت پیش  کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی کوششوں نے  پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے۔ایٹمی قوت ہونے نے ہمیں کہیں بڑے جارح ایٹمی ہمسائے کے خلاف تحفظ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پوری قوم کے لیے ایک مثال تھے، ڈاکٹر عبد القدیر نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بنایا، قوم ان سے محبت کرتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی قوت نے ہمیں کہیں بڑے جارح ایٹمی ہمسائے کے خلاف تحفظ دیا، ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔دوسری جانب مسلح افواج کے سربراہان نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 سال کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے، انہیں ناسازی طبیعت کی وجہ سے رات میں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک اہم معاہدہ

اسرائیل نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا:یوکرینی صدر

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے

القدس آپریشن کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کا موقف غدارانہ تھا:جہاد اسلامی

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا افسر نے القدس میں

امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم

شمال شام میں لوگ سڑکوں پر وجہ ؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے شام کے شہر قمشلی میں امریکی حمایت

بڑھتے گھریلو اخراجات نے پاکستانیوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، سروے

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ کئی سالوں کے دوران معاشی ترقی کی

امریکہ لبنان کا تیل اور گیس نکالنے کی راہ میں رکاوٹ

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ لبنان کو

یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے