وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب سے قبل پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے قوم سے خطاب کے نکات پرمشاورت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ معاشی و سیاسی امور پر مشاورت کی۔

وزیراعظم قوم سے خطاب میں عوام کو اہم امور پر اعتماد میں لیں گے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 مئی کو اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو درپیش معاشی اور دیگر چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی دبا ئوکا شکار ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،اجتماعی ذمہ داری کے تحت اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ان مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

رائے ونڈ میں پارٹی رہنمائوں، اراکین اسمبلی ،کارکنوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا کہ جلد قوم سے خطاب کروں گا اور ان چیلنجز کا تفصیل سے ذکر کروں گا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو ترقی اور خوشحالی کی طرف اس سفر کو لگن اور محنت کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی قیادت میں حکومت تیز ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کرے گی جو 2018 میں تعطل کا شکارہو گیا تھا،سابقہ نااہل حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا تھا ۔

وزیراعظم نے گزشتہ چار سالوں کے دوران مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی مسلسل حمایت پر عوام اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت آپ کی بھرپور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

برطانوی وزیر اعظم کی استعفیٰ سے بچنے کی کوشش

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ اسکینڈلز کی تحقیقات

گوگل میسیجز پر اے آئی فیچرز دیے جانے کا امکان

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے دنیا بھر میں

مریم نواز کی جرمن سفیر سے ملاقات، سیلابی امداد اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو

?️ 28 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر

محاصرہ کے مقابلے میں محاصرہ؛ باب المندب کا کارڈ صنعا کے ہاتھ میں اور سعودی عرب میں خوف و ہراس

?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان یمن

کیا نیتن یاہو وزیر اعظم بننے کے لائق ہیں؟ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: شاباک کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو

نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ

’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، صدر یو اے ای کی پاکستان آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری

?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، متحدہ عرب امارات کے

بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی

?️ 23 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی کے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے