?️
(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پاکستان کی تقسیم کے بارے میں بات کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے انہیں عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ تنبیہ ٹوئٹر پوسٹ میں دی جس میں نجی چینل ’بول نیوز‘ کے پروگرام ‘تجزیہ’ کے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے ساتھ عمران خان کے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا۔
اس انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نے اسٹیبلشمنٹ پر زور دیا کہ وہ صحیح فیصلے کریں اور متنبہ کیا کہ اگر پاکستان نے جوہری صلاحیت کھو دی تو ملک 3 ٹکڑے ہو جائے گا۔
گزشتہ شب نشر ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال ملک کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی مسئلہ ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہیں کیے تو میں لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی۔
انٹرویو نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’عمران نیازی ایسے وقت میں ملک کے خلاف دھمکیاں دے رہا ہے جب میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ثبوت کی ضرورت تھی کہ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں تو ان کا تازہ ترین انٹرویو اس کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو متنبہ کیا کہ ’اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز اور پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت ہرگز نہ کریں‘۔
مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک علیحدہ بیان میں وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا کہ عمران کے ریمارکس اس بات کا ثبوت ہیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ سیاست نہیں، سازش میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مایوسی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے افراتفری پھیلا رہے ہیں اور ان کا بیان پاکستان کے دشمنوں سے ملتا جلتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ محض بیان نہیں بلکہ ملک میں انتشار اور تقسیم کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کھونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ پاکستان، اس کے اتحاد اور اس کے اداروں کے خلاف جنگ کریں۔
انہوں نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق اور ملکی اداروں پر حملہ نہ کریں، قانون اور آئین کی طے کردہ حدود سے تجاوز نہ کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم ایسے ناپاک منصوبوں کو کسی قیمت پر قبول نہیں کرے گی اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے ایسے ناپاک اہداف کو شکست دینے کا عزم کیا۔


مشہور خبریں۔
ملک میں عید فطر منائی جا رہی ہے
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عیدالفطر کورونا وائرس کے باعث
مئی
آرمی چیف کی بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی
?️ 30 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں سیکیورٹی
جنوری
سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان بات چیت
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جرمن
اگست
اسرائیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند رہے:چین
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر اور مستقل نمائندے ژانگ جون
دسمبر
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام
?️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے
فروری
لبنانی حزب اللہ کی خصوصی افواج کی برفیلی پہاڑوں پر مشق
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کے خصوصی دستوں نے لبنان میں پہاڑی علاقوں
فروری
اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی ایک اور عظیم فتح
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے ایک قرارداد
نومبر
ایمن، منال کا خواتین کیلئے حوصلہ افزا پیغام ایک کلک کی ضرورت
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستانی اسٹار بہنوں منال خان اور ایمن منیب
مارچ