وزیر اعظم کا صدر مملکت کو صحت کا خیال رکھنے اورمکمل آرام کرنے کا مشورہ

وزیر اعظم کا صدر مملکت کو صحت کا خیال رکھنے اورمکمل آرام کرنے کا مشورہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کا شکار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا خیال رکھیں اور مکمل آرام کریں،انہوں نے صدر مملککت سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کورونا میں مبتلا صدر مملکت سے حال احوال پوچھا، اس دوران عمران خان نے کورونا آئسولیشن کا تجربہ شیئر کیا اور آرام کا مشورہ بھی دیا۔وزیراعظم نے عارف علوی سے کہا صحت کا خیال رکھیں، سوپ پئیں اور نیند پوری کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ تمام کورونامتاثرین پر رحم کرے واضح رہے کہ  صدر پاکستان عارف علوی بھی ویکسین لگوانے کےباوجود کورونا شکار ہو گئے ہیں۔

صدر عارف علوی نے لکھا تھا کہ کوروناویکسین کی ایک ڈوز لے چکا ہوں اور ویکسین کی دوسری ڈوز چند ہفتوں میں لگے گی۔ انہوں نے دعا بھی لکھی کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کورونا کی پہلی ڈوز لگوائی تھی اور کورونا ویکسین لگوانے کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بننے میں چند دن لگتے ہیں۔ یہی وجہ بنی کہ ویکسین لگوانے کے باوجود عمران خان کورونا کا شکار ہوئے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کے بارے میں اہم اعتراف

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی تحقیقی ادارے نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی

ایران کے خوف کی وجہ سے صہیونی وفد کی دوحہ میں غیر معمولی آمد

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ ایران

بنوں چھاؤنی پر حملے میں 11 شہری بھی جاں بحق، متعدد مکانات اور مسجد منہدم

?️ 5 مارچ 2025بنوں: (سچ خبریں) دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے

چھوٹے کاروبار، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بلوچستان کی پہلی ’ایس ایم ای پالیسی‘ منظور

?️ 17 اپریل 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی پہلی

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، حالیہ علاقائی اور عالمی پیشرفت پر گفتگو

?️ 31 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات سعودی

دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سرکاری تخمینہ کے مطابق15 نومبر 2022 کو دنیا

فن لینڈ: ہم خلیج فارس میں کسی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے کہا ہے

صہیونیوں کا اصلی ہدف مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنا ہے: انصار اللہ

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے