?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کردی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے، حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کر نے کی ہدایت کی، اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں پر فکسڈ سیلزٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔
ٹیکس وصولی پر فیصلے کے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متعلقہ وزارتیں اور حکام فوری طور پربجلی کے نرخوں میں کمی کا مئوثر طریقہ کار وضع کریں، حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 سے 8 ماہ کے دوران ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا، عمران خان کی حکومت قومی خزانہ خالی کرکے چلی گئی، ہم نے مشکل فیصلوں سے ملکی معیشت کو بچایا، پاکستان کو مشکلات سے نکال کر اصل مقام تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، چین پاکستان کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پولیس کو پی ٹی آئی امیدواروں، کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف
فروری
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،
جون
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)
نومبر
نادرا کا چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
دسمبر
نیویارک کے مظاہرین: غزہ میں نسل کشی کا خاتمہ کریں
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: نیویارک میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے
جولائی
کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرینگے: وزیر داخلہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
اکتوبر
اسرائیل کو 9 ارب شیگل سے زیادہ کا نقصان
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 14 کی نیوز سائٹ نے لکھا
فروری
لبنانی مزاحمت جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنان کے چیمبر آف اسلامی مزاحمت نے آج جمعہ صبح ایک
اکتوبر