وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد دیتے ہوئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ‘کور سیل’ کے قیام کے سپہ سالار کے فیصلے کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کی شرائط مکمل ہونے پر پاکستان کی کامیابی پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو ٹیلی فون کیے اور ملکی اہم کامیابی پر مبارک دی۔

وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کانام نکلنے کے عمل پر کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد دی جبکہ وزیراعظم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں  کور سیل  کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کور سیل میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد ہو قوم کو فخر ہے۔

اسی دوران شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا اور وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے خارجہ اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔

مشہور خبریں۔

معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ہم ذمہ داری کیوں لیں:رانا ثناءاللہ

?️ 21 مئی 2022اسلام اباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو

حماس کے بانی شیخ یاسین کی 18ویں برسی / شیخ یاسین کو کیوں قتل کیا گیا؟

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   رامین حسین آبادیاں 18 سال قبل آج کے دن احمد

پاکستان، اسلام آباد اور کابل کے درمیان تہران کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے، دفتر خارجہ

?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا

بائیڈن کی مقبولیت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کمی

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایکنئے سروے کے مطابق موجودہ امریکی صدر

برطانوی وزیر خارجہ اپنی رعایا پر صہیونی حملے سے خوفزدہ

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی آج غزہ کے

قابض صیہونی فلسطینیوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے:عراقی رہنما

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے غزہ میں ہونے

وینزویلا میں گزشتہ ہفتے ڈرون حملے کے پیچھے سی آئی اے کا ہاتھ

?️ 1 جنوری 2026 وینزویلا میں گزشتہ ہفتے ڈرون حملے کے پیچھے سی آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے