?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 2023 کے عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کردی، وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا کو پی ٹی آئی کی ڈور ٹو ڈور ممبرشپ مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی جس کا مقصد آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ووٹ بینک کو بڑھانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی آزاد جموں و کشمیر اور تمام فوجی کینٹونمنٹ بورڈز میں آئندہ انتخابات کو عام انتخابات کے لیے وارم اپ سیشنز سمجھے۔
بنی گالا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈان کو بتایا کہ ’وزیر اعظم خواہش مند تھے کہ پارٹی پوری تیاری کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات لڑے‘۔
وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا کو پی ٹی آئی کی ڈور ٹو ڈور ممبرشپ مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی جس کا مقصد آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے ووٹ بینک کو بڑھانا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکمران جماعت جلد ہی چاروں صوبوں اور ملک کے دیگر حصوں میں رکنیت سازی مہم شروع کردے گی۔پارٹی کے تمام پارلیمنٹیرینز کو پارٹی ووٹ بینک کو بڑھانے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ اس سلسلے میں عوامی جلسے بھی ہوں گے۔
وزیر اعظم کا موقف تھا کہ آنے والے دو انتخابات کے نتائج کا اگلے عام انتخابات پر یقینی طور پر اثر پڑے گا۔ اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے امکانات سے بچنے کے لیے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں ای وی ایم استعمال نہ کرنے پر اپوزیشن کے موقف پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج
جون
وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے
ستمبر
شہریار منور کا صارف کے کمنٹ پر سوال، پاکستان کا قصور تو بتاؤ؟
?️ 21 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) اداکار شہریار منور نے ایک صارف کے پوسٹ پر
اپریل
صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ بن گویر کو ہٹانے کی خواہاں
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے
نومبر
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 930بچے شہید کردیے
?️ 4 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ احسن اقبال
?️ 25 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے
اگست
ایرانی سفیر کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت: انہیں تمام سفارتی استثنیٰ حاصل ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے
جولائی
قابض فورسز کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی بہن کی گرفتاری
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں حماس کے
اپریل