وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم و توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے توانائی و پیٹرولیم کے عہدے سے ہٹایا جس کا نفاذ 20 ستمبر 2021 سے ہوگا.

واضح رہے کہ تابش گوہر اوسس انرجی کے بانی اور چیئرمین ہیں جو توانائی اینڈ انرجی کے شعبے میں مینجمنٹ کنسلٹنسی فرم ہے، انہوں نے لندن کے کنگز کالج سے فرسٹ کلاس آنرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی. انہوں نے 7 سال سے زیادہ عرصہ کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر کام کرنے کے بعد 2015 میں اس سے استعفیٰ دے دیا تھا تابش گوہر کو گزشتہ سال ستمبر میں شہزاد قاسم کی جگہ معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کیا گیا تھا.

بعد ازاں مارچ میں کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کو ندیم بابر کی جگہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا تھا سابق معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو وزیر اعظم نے استعفی دینے کی ہدایت کی تھی. یاد رہے کہ ندیم بابر سے گزشتہ سال آنے والے پیٹرولیم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دینے کے لیے کہا گیا تھا وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ندیم بابر سے 90 دن کی مدت کے لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کو کہا ہے اور اس دوران ایف آئی اے پیٹرولیم بحران کا سبب بننے والوں کا تعین کرے گی انہوں نے بتایا کہ ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.

مشہور خبریں۔

پنجاب میں سیلاب؛1 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: صوبہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے

رام اللہ کے قریب ایک صہیونی آبادکار زخمی

?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:رام اللہ کے قریب فلسطینی مجاہدین کی کارروائی میں ایک صہیونی

سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں:  حزب اللہ کے مجاہدین کی کمین میں پھنسنے کے بعد

حملہ کرنے والے اور ان کے سہولت کار انتقام کے لیے تیار رہیں:عراقی حزب اللہ

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:عراق کی النجبا تحریک نے عراق شام کی سرحد پر الحشد

غزہ کے خلاف جنگ اور محاصرہ کا مطلب ہماری موت : صہیونی اسیر

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز نے کل رات غزہ کے خلاف جنگ کی شروعات

سینیٹ کمیٹی: صہیونیت اپنانے، اسکی تبلیغ و اشاعت پر 3 سال قید و جرمانے کا بل منظور

?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے صہیونیت

فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی

میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے