وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے ہیرو کو اسلام آباد بلا لیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو اسلام آباد بلا لیا، ملک عدنان کو پورے پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم آفس لایا جائے گا، وزیراعظم ملاقات میں ملک عدنان کو قومی ہیرو قرار دیں گے۔ ذرائع اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو  قومی ہیرو قرار دینے کیلئے اسلام آباد بلا لیا ہے، ملک عدنان کو پورے پروٹوکول کے ساتھ وزیر اعظم آفس لایا جائے گا۔

  وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پوری قوم کی جانب سے میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔

ہم انہیں تمغۂ شجاعت سے نوازیں گے۔ دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک عدنان جنہوں نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔

کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ وزیراعظم نے پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک عدنان ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم کو ان پر ناز ہے۔ اسی طرح واضح رہے آج پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سول و ملٹری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا، کسی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی، سری لنکن مینجر کو بچانے والے ملک عدنان کی کوشش قابل تحسین ہے، شرکاء نے سری لنکن مینجر کی اہلیہ سے اظہار تعزیت کیا۔

مشہور خبریں۔

لبنان کی امل تحریک اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی ایران پر حملے کی صورت میں وارننگ 

?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں: لبنان کی جنوبی علاقے میں امل تحریک اور حزب

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پابندی میں نرمی کے بعد لوہے، اسٹیل کی درآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

?️ 26 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات

قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجی سے بنگلا دیش میں ہندو مسلم جھگڑے

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید

پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان مذاکرات

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر خطبات جمعہ میں یوم آزادی پر روشنی ڈالی جائیگی

?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 8 اگست جمعۃ

ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ؛سعودی حکام کی تصدیق

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع نے ریفائنری میں آگ لگنے کا ذکر کرتےہوئے ریاض

شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: کچھ عراقی ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح اطلاع دی

تہران میں افغانستان کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے