?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ، آئندہ ایسے ناگوار واقعات روکنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے، تاہم 20 دسمبر کو سینیٹ اور 22دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کر لئے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مشاورت کی ، 20 دسمبر کو سینیٹ اور 22 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے ایوانوں میں سانحہ سیالکوٹ پربحث کرائی جائے۔ یاد رہے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی تھی ، جس کے بعد وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ آئندہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو سختی سے روکا جائے، اور ناخوش گوار واقعات روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں نئی سیاسی بحث، کیا محمد شیاع السودانی ایک بار پھر وزیرِاعظم بن سکیں گے؟
?️ 16 نومبر 2025 عراق میں نئی سیاسی بحث، کیا محمد شیاع السودانی ایک بار
نومبر
سرینگر جموں ہائی وے کی بندش پرکشمیری سیاسی قیادت کاسخت ردعمل
?️ 16 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
صیہونی لبنان اور شام پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں:الحوثی
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:انصاراللہِ یمن کے رہبر عبدالملک الحوثی نے اسرائیل کی جانب سے
نومبر
دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے
اپریل
اداکارہ انکتا لوکھنڈے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئیں
?️ 15 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبا اور بولی
دسمبر
قیدیوں کا تبادلہ یمن میں جنگ کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے: عطوان
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی قومی قیدیوں کے امور کی
اپریل
میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا
?️ 2 اگست 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری
اگست
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی