?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے زیر اعظم نے سیکریٹری جنرل سارک ایسالا رووَن ایراکون نے ملاقات کی اورسیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آج سیکریٹری جنرل سارک ایسالا رووَن ایراکون نے ملاقات کی، جو اِن دنوں دورہ پاکستان پر ہیں، وزیر اعظم نے سارک سیکریٹری جنرل سے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا اس طرح کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں تھا، قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انھوں نے کہا سارک اقتصادی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خطے میں سازگار ماحول فراہم کر سکتا ہے، سارک کا کردار جنوبی ایشیا کے لوگوں کے معیار زندگی کو بدل دے گا۔
عمران خان نے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، اور غربت کے خاتمے کے چیلنجز پر تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا، اور سارک کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے سیکریٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی جانب سے سارک کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا، اور پاکستان میں سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کا عندیہ دیا۔
سیکریٹری جنرل سارک نے متعلقہ امور پر رہنمائی پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کریں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر خاموش قبضے کے لیے مذاکرات اور انسانی امداد کے معاملے میں اسرائیل کا دھوکہ
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں امداد کی آمد اور غزہ جنگ کے خاتمے
اگست
ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق
دسمبر
عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ
?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان
مارچ
عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام
?️ 1 اپریل 2025 لاہور: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی
اپریل
بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو
جولائی
واپڈا اگلے سال دیامر بھاشا ڈیم پر ’آر سی سی‘ کا کام شروع کردے گا
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اعلان
ستمبر
سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین
جنوری
یمن میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: ینیٹ عبرانی نیوز سائٹ نے اس حوالے سے ایک خبر
دسمبر