وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد پیش کی اورملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔ جسٹن ٹروڈو  نے مسلسل تیسری بار کینیڈا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈامیں انتخابات جیتنے پر جسٹن ٹروڈوکومبارکباد دیتے ہوئے کہا باہمی تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

خیال رہے جسٹن ٹروڈو نے مسلسل تیسری بار کینیڈا کےانتخابات میں کامیابی حاصل کی، مگر اس بار وہ واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن جماعت 122 اضلاع سے کامیاب قرار پائی۔

واضح رہے کہ بعد ازاں جسٹن ٹرڈو نے اپنی کامیابی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور قوم کے نام جاری اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ کرونا سے نمٹنے اور خوش حال دنوں کے لیے لبرلز کے ترقی پسند منصوبے کا انتخاب کرنے والے عوام کی توقعات ہر ہم پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی معیشت کو ایک اور دھچکا: عبرانی میڈیا

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کے روز اپنے انفارمیشن بیس میں

کرونا کے بارے میں سی آئی اے کا دعویٰ

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے

ایران میں بدامنی کے لیے وائٹ ہاؤس کی حمایت

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو

حکومت نے دھمکی آمیز خط کا مواد اسمبلی پیش کرنے کا اعلان کر دیا

?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے

فن لینڈ کے صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: فن لینڈ کے صدر نے نئے سال کے آغاز کے

لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ  

?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کے نائب نے

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس: غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور، فوری جنگ بندی پر زور

?️ 25 اگست 2025جدہ: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے