?️
پاکستان: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے پانچ روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں. شہبا زشریف 16 برس بعد نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچے ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے ، نیویارک قونصلیٹ اور پاکستان مشن کے دیگر حکام بھی موجود تھے.
میاں شہباز شریف تقریباً 16 سال کے بعد نیویارک کے جے. ایف. کے ائیر پورٹ پہنچے ، شہباز شریف پاکستان سے سعودی عرب اپنی جلاوطنی کے دوران علاج کی غرض سے سال 2005 اور 2006 میں نیویارک میں مقیم رہے، 2006 میں ایک جلاوطن لیڈر کے طور پر امریکہ سے واپس سعودی عرب جانے کے بعد اب 2022ء میں 16 سال کے بعد میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے نیویارک پہنچے ہیں ۔
جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے شہباز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں سیدھا نیویارک کے پلازہ ہوٹل لے جایا گیا، آج سے وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی، عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گؤئیترس کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیے میں وزیراعظم کی کئی اہم لیڈروں سے ملاقات بھی متوقع ہے. جن میں سیکرٹری جنرل گؤئیترس، امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر کئی اہم شخصیات بھی شامل ہوں گی.


مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کے درمیانسرد جنگ کے نتائج
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے
نومبر
انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے اسکینڈلز
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: سی ان ان نے رپورٹ کیا کہ ملکہ انگلینڈ
ستمبر
27ویں کے بعد 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، رانا ثناءاللہ
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور
نومبر
کے پی کے حکومت کا صحت کارڈ 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
?️ 4 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت
جون
ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات؛ دنیا کے میڈیا میں پہلی سرخی
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، اور ولادیمیر پیوٹن، صدر روس، کے
اگست
صیہونی فوجی کمانڈر تشویش میں مبتلا،وجہ؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے اس حکومت کے جنگی وزیر یواف
جولائی
افغانستان میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا
اگست
یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر نے یمنی
جنوری