وزیر اعظم سے وفاقی وزراء کی ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،ایاز صادق اور معاون خصوصی ملک احمد خان نے ملاقات۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملاقات میں سکیورٹی ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری اور اہم تعیناتیوں سے متعلق امور زیر غور آئے،جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں اہم تعیناتیوں پر پیشرفت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی زیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی ۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے لیے پراسس کا آغاز ہو گیا ، تعیناتی جلد متوقع ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فی الحال اس وقت تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہو گیا،25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے تاحال سمری موصول نہیں ہوئی۔سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی۔آرمی چیف کی تعیناتی میں 5،6 نام ہونگے،ڈوزیئر بھی ساتھ آئیں گے۔پاک فوج کی لیڈر شپ کو ناموں پر اعتماد میں لے کر فیصلہ ہو گا۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ابھی تک سمری موصول نہیں ہوئی۔ میرا خیال ہے کل تک سمری پر پیش رفت ہو گی، آرمی چیف کے تقرر کے عمل پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ آرمی چیف کے تقرری کے حوالے سے ہمارے اوپر کوئی پریشر نہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ ہر سطح پر مشاورت ہو رہی ہے۔ جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ راناثناء اللہ اور وزیر قانون سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے

روس اور اسرئیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ،وجہ؟

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: روس نے ہولوکاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کو جوہری

ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں

ٹرمپ فلسطین میں امن، دو ریاستی حل کیلئے کردار ادا کریں۔ خواجہ آصف

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارت کا آغاز

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ ایلومینیم

چین کی طرف عرب ممالک کی گردش واشنگٹن سے پیغامات اور دھمکیاں

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات

ایران شفافیت کے ساتھ لبنان کے ساتھ کھڑا ہے : حزب اللہ

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں: علی المقداد نے ایک یادگاری تقریب کے دوران کہا کہ

پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایک بارپھر رابطہ، افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر تبادلہ خیال

?️ 20 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے