وزیر اعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کردکھایا کہ ملک کے استحکام،سالمیت ،ترقی کے لئے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے DG ISI کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئ تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں، حکومت اور فوج کے ایک پیج پرہونےسےسسٹم کواستحکام ملتاہے، ہمارا ایک پیج پر رہناناگزیرہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی ناراضی ہو ، وزیراعظم سےمتعلق بیان عامرڈوگر نے پتہ نہیں کہاں سے ایجاد کیا،وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔انھوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے ‏قانونی طریقہ استعمال کیاجائے گا اور تعیناتی سےمتعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

اردن میں فسادات؛ ہڑتالیں،احتجاج

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہڑتال سے شروع ہو کر

پاکستان میں 2022 کا سیلاب ماحولیاتی انصاف کیلئے اصل امتحان ہے، انتونیو گوتیرس

?️ 30 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے گزشتہ برس پاکستان کی تعمیر

IAEA کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کی منظوری

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی ای ای اے) کے

سائفر کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر وفاق، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم

بلوچستان کے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر ایک ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے:صدر مملکت

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹ عارف علوی نے کہا ہے کہ

عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی عراق میں امریکی دہشتگرد

یمن کے خلاف جنگ بند کرو: یروشلم چرچ کے آرچ بشپ

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: یروشلم میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے یمن کے

شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے