?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کررتے ہوئے کہا ہے دلیپ کمار کو اپنے دنیوی گھر سے رخصت ہوتا دیکھ کر نہایت افسوس ہوا ، وہ ایک شائستہ انسان اور ایک باوقار شخص تھے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’دلیپ کمار کو اپنے دنیاوی گھر سے رخصت ہوتا دیکھ کر افسوس ہوا۔صدرِ مملکت نے کہا کہ وہ ایک عمدہ اداکار، شائستہ انسان اور ایک باوقار شخصیت کے حامل تھے۔
صدرِ مملکت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انکے انتقال پر اہل خانہ اور مداحوں کی بڑی تعداد سے تعزیت، اللہ انکی روح کو سکون بخشے۔واضح بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دلیپ کمار کی سخاوت کو کبھی نہیں بھول سکیں گے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت رنج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کے لیے دلیپ کمار کے وقت اور فنڈز اکھٹا کرنے میں مدد کرنے کی وجہ سے میں انہیں کبھی نہیں بھول سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ کینسر اسپتال کی تعمیر کے آغاز کا وقت ایک مشکل وقت تھا لیکن پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار کی موجودگی کی وجہ سے خطیر فنڈ جمع ہوجایا کرتا تھا۔
عمران خان نے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کی نسل کیلئے دلیپ کمار سب سے بڑے اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل سب سے نچلے مقام پر؛ وجہ ؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی موجودہ کارکردگی غزہ میں
جولائی
صیہونی حکومت کے چیف آف اسٹاف کا ایک عرب ملک کے دورہ کا ارادہ
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے اعلیٰ ترین فوجی اہلکار کے بحرین
جولائی
ملک میں کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ طلال چودھری
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
اگست
بیروت کے طلباء نے امریکی سفیر کی موجودگی میں افطار منسوخ کیا
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: بیروت کے ایک اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے امریکی
اپریل
غزہ کی صورتحال غیرانسانی، ناقابلِ دفاع ہے برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم
?️ 27 ستمبر 2025برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لَمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت
جولائی
وین کیٹنگ ویلز کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم بنے
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: این ٹی وی، یو کے ویلز میں پہلی بار سیاہ فام
مارچ
حمائمہ ملک کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
?️ 11 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے
نومبر