?️
ریاض: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچے، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور لوگ شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں وہ پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں پر ہونے والی گفتگو میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
شہباز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے گفتگو ہوگی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون کی استعداد پر گفتگو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
آخری لاش کی واپسی تک غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ نہیں: بن گویر
?️ 1 جنوری 2026آخری لاش کی واپسی تک غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ نہیں:
فلسطینی قوم کا درد ابو عبیدہ کا درد تھا:شہید کے اہل خانہ
?️ 31 دسمبر 2025 فلسطینی قوم کا درد ابو عبیدہ کا درد تھا:شہید کے اہل
دسمبر
وزیر اعظم نے سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کا عندیہ دے دیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سارک سربراہی
دسمبر
واٹس ایپ میں آواز کے ذریعے میٹا اے آئی سے بات کرنے کا فیچر متعارف
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر
اگست
کورونا اور انفلوئنزا کی وباء کے باوجود فرانسیسی ڈاکٹروں کی ہڑتال میں توسیع
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات
جنوری
پورا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا: فواد چوہدری
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
اکتوبر
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 25 خوراج ہلاک، 5 جوان شہید
?️ 26 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں
اکتوبر
کینیڈا فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے
?️ 31 جولائی 2025کینیڈا فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا
جولائی