وزیرِ اعظم عمران خان نہ آف شور کمپنی جیسے کام کرتے ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ آف شور کمپنی جیسے کام کرتے ہیں اور نہ ایسے کام کرنے والوں کو چھوڑتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ کوئی وزیر یا پی ٹی آئی والا ایسا کام کرے گا تو وہ جوابدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ بیرونِ ملک کمپنی رجسٹر کرانے والے کا تعلق عمران خان سے جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زمان پارک میں 2 گھروں کا ایک جیسا ایڈریس ہے۔

یاد رہے کہ پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں۔تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی سامنے آئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیرصنعت خسرو بختیارکے اہل خانہ کی آف شورکمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں سامنے آئی ہے۔وزیراعظم کےسابق معاون خصوصی وقارمسعود کے بیٹے کی بھی آف شورکمپنی نکل آئی جبکہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں شامل ہ۔اس کے علاوہ پنڈورا پیپرزمیں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران،کچھ بینکاروں، کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کی آف شورکمپنیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی

ہم ایران کو جوہری پروگرام کی تعمیر نو سے روکنا چاہتے ہیں: وینس

?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے نیوز میکس

صحافیوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کے خلاف جرم 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج

کیا امریکہ انگلینڈ میں جوہری ہتھیار تعینات کرے گا؟

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: روس اور نیٹو کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان، امریکی

کیا پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے؟شوکت یوسفزئی کی زبانی

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے

چوری کی روک تھام پر تقریر کرتے ہوئے برطانوی وزیر کا بیگ چوری !

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جرم کی روک تھام شعبے کی برطانوی جو ایک کانفرنس

ماسکو کے دورے کا مقصد یوکرین کے بحران کو حل کرنا ہے: امیرعبداللهیان

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:    ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو عیدمیلادالنبیؐ کے لئے سجا دیا گیا

?️ 16 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان بھر میں عید میلاد النبی کی تیاریاں ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے