?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں شریک کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی جس کے مطابق سب سے زیادہ لوگ فیصل آباد سے نکلے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھاکہ 24 ستمبر کو رحیم یار خان جلسے میں تحریک شروع کریں گے اور گھروں سے نکلنے کی کال دیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی اور کہاکہ عمران خان کہتے تھے ہفتے کی تیاری اورتعداد دیکھ کر اسلام آباد کی کال دوں گا۔
انہوں نے ملک بھر میں اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد پر طنز کیا کہ ’اپنی تیاری کا حال آج کے اعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں‘۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ 25 مئی کے بعد اگر آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو مجھے افسوس ہماری تیاری تو بیکار چلی جائے گی، آپ کی مقبولیت بھی ایک ڈھکوسلا ہے، فہرست کے مطابق اسلام آباد میں 250 افراد نکلے جبکہ کراچی اور لاہور میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 300 تھی۔
کپتان صاحب؛ تم کہتے تھے کہ ہفتے کی تیاری اور Strength دیکھ کر اسلام آباد کی کال دونگا۔ اپنی تیاری کا حال آج کےاعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں- 25 مئی کے بعد اگر آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو مجھے افسوس ہماری تیاری تو بیکار چلی جائیگی۔ آپکی مقبولیت بھی ایک ڈھکوسلہ ہے۔
فیصل آباد میں 500، پشاور میں 150 کے قریب لوگ تھے، راولپنڈی میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 25 تھی، گوجرانوالا میں 300 اور جہلم میں 150 لوگ تھے۔
مشہور خبریں۔
اردوغان کے بیٹے کی شام میں الجولانی کے ساتھ گشت
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے بیٹے نجم الدین
مارچ
اسرائیل نے غزہ میں زندگی کی تمام نشانیاں تباہ کر دی
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت سے منسلک فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر
دسمبر
ترکی میں طالبان مخالف افغان قومی مزاحمتی کونسل کا قیام
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت میں انقرہ ہونے والے ایک اجلاس میں افغانستان
مئی
ناپاک عزائم کے لیے ناجائز پیسہ کون فراہم کرتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ان دنوں خلیج فارس کے ممالک بشمول سعودی عرب اور متحدہ
دسمبر
نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا
?️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج
نومبر
وزیراعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس
فروری
لبنان ایک گڑھا ہے جو ہمارے فوجیوں کو نگل رہا ہے:صیہونی میڈیا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان اور غزہ میں جاری جنگ پر صیہونی میڈیا نے گہری
نومبر
عرب حکمرانوں کا غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف قتل عام پر واحد شاہکار
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:عرب حکومتیں صیہونی ریاست کے وحشیانہ جرائم اور غزہ کے
اپریل