وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو متاثر کیے بغیر امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات پر زور دینے کے پیچیدہ چیلنج کا سامنا ہوگا۔

 وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا 4 روزہ دورہ 16 دسمبر کو مکمل کیا اور پھر ہفتے کے اختتام پر منظرعام سے غائب ہوگئے جس سے امریکا میں موجود پاکستانی کمیونٹی میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں، واشنگٹن اور نیویارک میں پاکستان کے سفارتی مشن نے اس بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

3 روزہ قیام کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بلاول بھٹو کی ملاقات کے امکان کے حوالے سے محکمہ خارجہ نے کہا کہ ’فی الوقت ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے‘۔

تاہم وزیر خارجہ نے مختلف امریکی میڈیا کو اپنے انٹرویوز میں پاک-امریکا تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے بارے میں بات کی، نیشنل پبلک ریڈیو (این پی آر) کی صحافی آمنہ نواز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چین اور امریکا دونوں کے ساتھ پاکستان اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ’چین ہمارا پڑوسی ہے، ان کے ساتھ ہماری ایک طویل تاریخ ہے، خاص طور پر اقتصادی محاذ سمیت متعدد معاملات پر ہمارے درمیان تعاون موجود ہے لیکن امریکا کے ساتھ بھی ہمارا تاریخی رشتہ ہے جو 1950 کی دہائی سے شروع ہوا اور ہم نے تاریخ کے مخلتف ادوار میں شراکت داری کی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جب بھی امریکا اور پاکستان نے مل کر کام کیا ہے، ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جب بھی ہمارے درمیان فاصلہ پیدا ہوا تب ہم ڈگمگا گئے‘۔

دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ عین ممکن ہے کہ چین اور امریکا دونوں کے ساتھ پاکستان مصروف عمل رہے‘۔

وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی لیکن ان خبروں کی تردید کی کہ پاکستان روس سے تیل خرید رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک روس کا تعلق ہے، ہم رعایتی قیمت پر توانائی لینے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں لیکن ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورت حال، افراط زر، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کے عدم تحفظ کے پیش نظر اپنے علاقوں کو وسعت دینے کے لیے مختلف راستے تلاش کر رہے ہیں، جہاں سے ہم اپنی توانائی حاصل کر سکتے ہیں، ہمیں روس سے جو بھی توانائی ملے گی، اس میں کافی وقت لگے گا۔

بلاول بھٹو کے ان ریمارکس پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک معترض نظر آئے جنہوں نے پہلے روس کے ساتھ تیل کے معاہدے پر بات چیت کا اعلان کیا تھا اور اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ پاکستان رعایتی نرخوں پر روسی تیل خرید رہا رہا ہے۔

واشنگٹن میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے معاہدے میں ابھی بہت وقت ہے تاہم دونوں ممالک اس حوالے سے سازگار صورتحال تلاش کر رہے ہیں۔

تاہم اس تنازع نے ان مشکلات کو عیاں کر دیا جن کا سامنا پاکستان کو روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات تلاش کرتے ہوئے چین اور امریکا کے ساتھ شراکت داری برقرار رکھنے میں درپیش ہے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ قرار دیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے وزارئے خارجہ کے درمیان لفظی جنگ کا معاملہ بھی واشنگٹن مذاکرات میں نمایاں طور پر سامنے آسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

علمائے کرام سے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان

?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی

ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، تجارتی تعلقات بڑھانے کا عزم

?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس

نتن یاہو کی کابینہ کی انتہائی سخت پالیسیوں پر حماس کا انتباہ

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے

پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت

?️ 15 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ

بابائے قوم قائد اعظم کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 147

امریکہ غزہ جنگ کے حل میں رکاوٹ ہے: روسی سفارت کار

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبینزیا نے کہا

 ترکیہ چین اور امریکہ کی اسٹریٹجیک کشمکش میں کہاں کھڑا ہے؟

?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ کچھ مہینوں سے ترکیہ کے سیاسی، اقتصادی اور میڈیا

کیا بچوں کے قاتل بھی کسی علاقے کو محفوظ سمجھ سکتے ہیں؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی عہیدار کا دعویٰ ہے کہ صیہونی حکومت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے