?️
رحیم یارخان: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم پر کچے کے علاقہ میں ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا ہے کہ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ہماری ٹیم پر حملہ ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے، جس علاقے میں حملہ ہوا اس کے چاروں طرف سندھ کا علاقہ ہے، 70 سے 80 ڈاکوؤں نے سندھ کے اندر سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوکر حملہ کیا، پولیس کے 19 جوانوں نے بہادری سے کئی گھنٹے مقابلے کے بعد ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی محسن نقوی کچے میں ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچے جہاں وزیر اعلی محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی، وزیراعلی نے ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی، وزیر اعلی محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی۔
وزیر اعلی نے زخمی پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا، وزیر اعلی نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی اور کہا کہ کچے میں ڈاکوں سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسر اوراہلکار حقیقی ہیرو ہیں، ڈاکوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وزرا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی زخمی پولیس اہلکارو ں کی عیادت کی، صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے 9 تیل کے جہاز سعودی اتحاد کے قبضے میں ہیں: یمن
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے تیل کے وزیر
ستمبر
حزب اللہ 1982 سے لبنان کو اسرائیلی قبضے سے بچا رہی ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا
مئی
شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےبارڈر مارکیٹ، ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم
مئی
مقبوضہ کشمیر کے نیلسن منڈیلا ڈاکٹر قاسم فکتو کی غیر قانونی نظربندی کو 31سال مکمل
?️ 6 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
اسرائیلی اقدامات غزہ میں جنگی جرائم کے قریب
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: ایہود اولمرت، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل کے
مئی
پانی سے وبا تک؛ غزہ جنگ میں اسرائیل کے ہتھیار
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی ماہرین تعلیم، سیاسیات، سیاسی فلسفہ، تاریخ، جغرافیہ، قانون اور مشرق
دسمبر
امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان کی تباہی
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریاست لوزیانا میں آنے والے طوفان نے وسیع پیمانے پر
اگست
صہیونی پھر ہوئے ناکام
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے 7
نومبر