?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی پر انصاف لائرز فورم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے مبینہ گمشدگی کے معاملے پر انصاف لائرز فورم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل کے ذریعے چیف جسٹس سے رابطہ کیا گیا، چیف جسٹس آتے ہیں یا نہیں، تھوڑی دیر میں جواب متوقع ہے جب کہ ایڈووکیٹ ٹیم کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔
ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف جسٹس آج کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دیدیں گے کیوں کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔
دوسری جانب، مشیراطلاعات خیبرپختوخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو باضابطہ طور پرگرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، ان کی گرفتاری توہین عدالت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اگر گرفتار کیا گیا تو خیبرپختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی، وفاقی حکومت کو اس قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا تاہم سرکاری ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے رپورٹ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی تجویز کے بارے میں خفیہ مذاکرات
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل
مارچ
صہیونی میڈیا نے شام میں نئے روسی ریڈار سسٹم کے بارے میں تشویش ظاہر کی
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی فوج نے حال ہی میں شام میں طیاروں، ہیلی
دسمبر
تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے: چینی میڈیا
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: چینی ذرائع ابلاغ جیسے چائنہ نیوز، پیپلز ڈیلی، سی جی
اپریل
خلیج فارس کے ممالک یوکرائن کے بحران میں ثالثی کے چکرمیں
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کا بحران 21ویں صدی کے اہم ترین جغرافیائی سیاسی واقعات
اپریل
وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ
مارچ
اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ
مئی
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں مظاہرے
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اتوار کو غزہ کے عوام کی حمایت میں گوتھن برگ، سویڈن
مئی
شہباز شریف کی سابق وزیر اعظم پر سخت تنقید
?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر سخت
مئی