?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ قطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، امیر قطر اور قطری وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیری دیوان دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔امیر قطر نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور موجودہ تعاون کو وسیع تر افق تک فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں قطر کی ریاست کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مسلسل معاونت کو سراہا، وزیراعظم نے پاکستان میں اہم اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی،ملاقات میں سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور دیا گیا۔
ملاقات میں دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی،دونوں فریقین نے گزشتہ سرمایہ کاری کے وعدوں کے تناظر میں پاکستان میں متعدد شعبوں میں اہم مواقع اور باہمی دلچسپی کی اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے، تجارتی تبادلے میں اضافے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی دونوں فریقوں کی خواہش پر زور دیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے، معیشت کے شعبوں میں تعاون کی مختلف راہیں تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں پر گفتگو کی گئی،وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کی حمایت میں قطر کے کردار پر اظہار تشکر کیا،وزیراعظم نے قطر میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کو جوڑنے والے پل کا کام کرتا ہے۔
قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں ایک سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔فریقین نے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے قطری فریق کے عزم کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
عسلویہ میں چھٹی بین الاقوامی قدس کانفرنس کا انعقاد، 13 ممالک سے 80 غیر ملکی مہمانوں کی شرکت
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:عسلویہ سے سچ خبریں کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق،
مارچ
ّکراچی یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی۔
?️ 5 جولائی 2022کراچی 🙁سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ کراچی
جولائی
یحییٰ السنوار کے نائب کے انتخاب کے لیے ممکنہ احتمالات
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے المیادین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے
اگست
الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے اپنے
جون
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
امریکی سینیٹر کی قرارداد کا بنیادی مرکز کہاں ہے ؟
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے
دسمبر
ایک سال میں بی بی سی کے خلاف لاکھوں عوامی شکایات
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ایجنسی جو اس ملک کی نوآبادیاتی پالیسیوں کو
جولائی
بین الاقوامی طلباء کے داخلے پر ٹرمپ انتظامیہ کا حکم عارضی طور پر معطل
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے ہارورڈ یونیورسٹی پر دباؤ کے سلسلے میں،
مئی