?️
وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں: فواد چوہدری
کراچی(سچ خبریں) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے معتلق بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس مائی کے لال کی جرات ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔
انہوں نے ٹوئٹر میں کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ ہی منصوبہ بندی۔فواد چوہدری نے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے کہا کہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے اور اب وہاں بھی بس ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائی کے لال کی جرات ہے (کہ) وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی‘۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ ’آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے‘۔
فواد چوہدری کی جانب سے بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب 22 جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ان کی جماعت، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جمہوری، آئینی و قانونی طریقے سے اس حکومت کو گھر بھیجے گی اور اپنے اتحادیوں کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے حکومت پر حملہ کرنے کے لیے منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جمہوری، آئینی و قانونی طریقے سے اس حکومت کو گھر بھیجے گی، ہم پی ڈی ایم رہنماؤں کو مناتے ہیں کہ ہمیں وار کرنا ہے تو اسمبلی میں کرنا ہے، ہمیں حملہ کرنا ہے تو تحریک عدم اعتماد کے جمہوری طریقے سے کرنا ہے، ہم اپنے اتحادیوں کو جب اس اسٹریٹجی کے لیے منائیں گے اور ایک پیج پر لے کر آئیں گے پھر ہماری چائے پر ملاقاتوں سے بھی ان کے جتنے پسینے نکلیں گے اتنا 10 جلسوں سے بھی ان پر اثر نہیں ہوتا’۔
بعدازاں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کرنے کے لیے ‘مطلوبہ تعداد’ ظاہر کریں کیونکہ اس طرح کی ایک کوشش پہلے ناکام ہوچکی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل نے کہا تھا کہ ‘جہاں تک مسلم لیگ (ن) کی سوچ کا تعلق ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کے پاس عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے تو انہیں یقینی طور پر ظاہر کرنا ہوگا’۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں میکرون اور گروسی کا تبادلہ خیال
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ایلیسی پیلس کے مطابق، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بین
اگست
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق اہم اعلان کر دیا
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی
فروری
صدر پاکستان سے سعودی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی وفد
اکتوبر
نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش
?️ 22 جولائی 2021فیصل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس
جولائی
اسرائیل نے ہمارے امن کے پیغام کا جواب 1000 فضائی حملوں سے دیا: جولانی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، خود ساختہ صدر سوریا، نے الزام لگایا ہے
دسمبر
سعودی عرب اور امریکہ جلد دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: مغربی ذرائع نے ایک قریب آنے والے معاہدے کی اطلاع
اکتوبر
وفاقی حکومت کی شٹ ڈاؤن جاری رہنے سے لاکھوں امریکیوں کے بھوکے رہنے کا خطرہ ہے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن میں اب ایک ماہ
نومبر
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔ احسن اقبال
?️ 16 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے
اگست