وزیراعظم کی کرکٹ گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہداہت

وزیراعظم کی کرکٹ گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہداہت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج بنی گالہ کے قریب ایک کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے جہاں انہوں نے  کرکٹ کھیلتے لڑکوں سے ملاقات کی، کرکٹ گراؤنڈ انتظامیہ کو گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات بھی کیں، وزیر اعظم  عوامی انداز کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، اکثر و بیشتر وزیراعظم عمران خان کو بغیر سکیورٹی کے صبح کی سیر کرتے بھی دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔وزیراعظم عمران خان نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ کو گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات میں ان سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچے بھی وزیراعظم عمران خان کی آمد اور ان سے ملاقات پر بے حد خوش دکھائی دئے۔

مشہور خبریں۔

مصر کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مشروط واپسی کا امکان

?️ 18 اکتوبر 2025مصر کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مشروط واپسی کا

عراق کو دبانے کے لیے امریکی ہتھیار

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے نمائندوں میں سے ایک نے

الجولانی کی فلسطینی گروپوں کو شام سے نکالنے کی کوشش

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشعراء الجولانی کی

مغربی رہنما نے روس کو جوہری ہتھیاروں استعمال کرنے سے خبردار کیا

?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں:    مغربی ممالک کے رہنماؤں نے بدھ کے روز روسی

قرآن پاک کی توہین کے بعد سویڈن کے وزیراعظم کا پہلا بیان

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کے وزیر اعظم اولاف کرسٹینسن نے سویڈش شہریوں کی جانب

صیہونی وزیر خزانہ پر عائد امریکی پابندیاں ختم

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ پر عائد پابندیاں

ملک بھر میں سخت سیکیورٹی میں چہلم کے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج حضرت امام حسینؑ اور ان

بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

?️ 25 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے