?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی میں تبدیل کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔
وزیراعظم نے پی این ایس سی کی تنظیم نو، اصلاحات اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، اس شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور پاکستان میں کارگو کی آمدو رفت کیلئے مسابقتی بنیادوں پر پی این ایس سی کے جہازوں کے استعمال کوفروغ دیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی این ایس سی کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے شعبے کے ماہرین و کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات سے شپنگ کی مد میں قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی اور مقامی سی فیئررز کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
اجلاس کے شرکاء کو پی این ایس سی کی سرگرمیوں، موجودہ جہازوں کی تعداد، پاکستان میں سالانہ کارگو کی نقل و حرکت اور ادارے کے مستقبل کے توسیعی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
فلموں میں ڈانس نہیں کر سکتا، فواد خان
?️ 15 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’منی
اپریل
غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم اعتراف
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں لڑائی کی مشکلات کا
مئی
کیا واشنگٹن یمن میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں سوچ رہا ہے؟
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے متعلقہ مذاکرات کے
اپریل
صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں
مارچ
بدعنوانی کے الزام میں 159 سعودی عہدیدار گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:سعودی حکام نے رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے الزام
فروری
بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے
دسمبر
سوڈان میں وسیع مظاہرے، 92 افراد زخمی
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سوڈان میں ہونے والے مظاہروں میں خرطوم، بحری اور ام درمان
فروری
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ
مارچ