وزیراعظم کی رحیم یارخان میں صدر یواے ای سے ملاقات، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال

شہبازشریف زاید النیہان

?️

رحیم یار خان (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف رحیم یارخان پہنچ گئے جہاں یو اے ای صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات رحیم یارخان میں شیخ زید پیلس میں ہوئی، اِس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاتارڑ اور طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے 26 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات سے متعلق خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں بات چیت کی، دورانِ گفتگو وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے آئی ٹی، توانائی، کان کنی و معدنیات کے شعبوں سمیت دفاعی تعاون پر بھی باہمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی شاندار ترقی کو سراہا۔

وزیراعظم کا 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات

سیاسی رہنما کیسے رہا ہو سکتے ہیں؟؛عمر ایوب کی زبانی

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم سے

عمران خان کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع

?️ 13 ستمبر 2025نیو یارک: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان

ٹرمپ کی موت کی خبر شائع

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:آج بروز بدھ سابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر

امریکہ یمن میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ

حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

?️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے

اسرائیل میں خانہ جنگی کے خطرے کے حوالے سے تناؤ

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: بنیامین نتن یاہو، اسرائیل کے وزیراعظم کے "ڈیوڈ زینی” کو

امریکی فوجی اتحاد کامیاب ہے یا مزاحمت؟

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:15 اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی چار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے