وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ’مینوئل فائلنگ سے ای آفس‘ پر منتقل کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ’مینوئل فائلنگ سے ای آفس‘ پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے یہ ہدایات وزارتوں، ڈویژنز میں ای آفس پالیسی کے عدم نفاد کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیں۔

شہباز شریف نے وزارت آئی ٹی کو ای آفس پر منتقل ہونے والی وزارتوں کی رپورٹ بھی ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں وزارت آئی ٹی تمام وزارتوں سے متعلق اعداد و شمار کے ساتھ رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کرے گی۔

اس ضمن میں ذرائع وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بتایا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے ای آفس پر عملدر آمد کے لیے تمام وزارتوں، ڈویژنز کو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خطوط میں تمام وزارتوں کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں تمام وزارتوں کو سست روی ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیز رفتار پیش رفت کے لیے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن (این ڈی سی ) اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی (ڈی پی اے ) بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پاکستان کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ن لیگ کے دور میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی۔ احسن اقبال

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کی بنا

وزیر اعظم نومبر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے

?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کا نومبر کے پہلے

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ توسیع کا فیصلہ

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے

ایران فوبیا کی اصل وجہ فلسطین کی حمایت / شام اور ترکی کے زلزلے کا  تمام مسلمانوں سے متعلق: آیت اللہ خامنہ ای

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:پیغمبر اسلام ص کی عید مبعث کے موقع پر حکومتی عہدیداروں،

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے عدالتی تحفظ کی خواہاں، حکومت کا عدم اعتماد

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومتی اراکین اور اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ شرجیل میمن

?️ 13 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان استقامت کے خلاف اتحاد ناکام

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے