وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، خصوصی طیارے سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے خصوصی طیارے سے متعلق ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق بشکیک سے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانےکے لیے خصوصی طیارہ آج شام روانہ ہوگا، خصوصی طیارہ رات کو 130 پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔

خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے ٹیلیفونک رابطے میں تمام پاکستانی طلبہ، خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ زخمی پاکستانی طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر وطن لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات کرغزستان میں حملوں کے بعد پاکستانی طالب علموں کی روانگی شروع ہوئی تھی، رات 12 بجے کے بعد پہلی پرواز 140 پاکستانی طلبا سمیت 180 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو کرغزستان میں طلبہ کے ہاسٹل پر مقامی انتہا پسند عناصر نے حملہ کیا تھا جس میں متعدد طالبعلم زخمی ہو گئے تھے اور ان حملوں کے بعد پاکستانی طالبعلم بشکیک میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک مقامی افراد نے پاکستانی خواتین طالبات کے ہاسٹلز پر بھی حملہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خاتون طالبہ نے بتایا کہ ہم نے ہاسٹل کے واش روم میں پناہ لی ہے، یہاں پر خواتین طلبہ کو ہراساں کیا جار رہا ہے، ہم 6 طلبہ ایک واش روم میں موجود ہیں ہمیں یہاں سے بچایا جائے۔

پاکستانی طالبہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سفارتخانہ جلد ہمارے لیے اقدامات اٹھائے۔

مشہور خبریں۔

وفاقی حکومت کا نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپسی کا مشورہ

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز

اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مغرب میں نفرت پر مبنی

امریکہ کی طرف سے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیارکی فروخت کی منظوری

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر مالیت

ٹکا؛ پاکستان میں ترکی کا نرم اثر و رسوخ کا آلہ

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جغرافیائی سیاست، جیو اکنامکس اور بین الاقوامی سیاست میں ترکی

بیان کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ برہم

?️ 17 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے نامور

صیہونی دشمن صرف مزاحمت اور ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے:حزب اللہ

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن سے نمٹنے کا

 کورونا: مزید 131 افراد کا انتقال، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 20 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے

نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے