?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چوہدری صاحبان سیاسی لوگ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ حکومت اور ریاست کے مفادات ایک ہیں، میرے نزدیک کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے اور وزیراعظم کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے جو ان کا اطمینان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات کرنے سے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو دھچکا لگا ہے۔چوہدری صاحبان سیاسی لوگ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ حکومت اور ریاست کے مفادات ایک ہیں۔
وزیر خارجہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت مسلم لیگ ق کو دینے کے لیے تیار ہے؟ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر دس وزارتوں کو تعریفی اسناد دیں جس کے بعد سے کئی وزرا نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا۔
کچھ وزیروں نے پس پردہ بات چیت کے دوران کہا کہ غیر منتخب افراد پر مشتمل جائزہ کمیٹی کس طرح کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتی ہے۔ 10 بہترین افراد کی کارکردگی فہرست میں جن لوگوں کو جگہ نہیں ملی وہ وزیروں کو دیے گئے نمبروں کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے نظر آتے ہیں۔ ایک وزارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ شہزاد ارباب کی زیر قیادت کمیٹی نے وزیروں کو نہیں بتایا کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا طریقہ کار کیا ہے۔
ایک اور وزیر نے شکایت کی کہ ”کارکردگی” کے حوالے سے 70 نمبر رکھے گئے تھے جن کی بنیاد پر کچھ اہداف طے کیے گئے تھے، جبکہ باقی 30 اہم ترین نمبر جائزہ کمیٹی کے جائزے کیلئے رکھے گئے تھے۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزراء کو ایوارڈ دینے کا معیار کیا تھا، اس کی سمجھ نہیں آسکی، اس بارے میں سمجھانا چاہئیے تھا۔پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 9 مہینے کی کارگردگی پر ایوارڈ دئیے گئے، مجھے ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی مسئلہ نہیں،بہت سے وزراء ناراض ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
مغربی میڈیا کی تحریف اور عالمی خاموشی کے خلاف یمنی مزاحمت
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا کی دانستہ تحریف کا حوالہ دیتے ہوئے یمنی
مئی
بعلبک کے تاریخی ورثے کو صیہونی حکومت سے شدید خطرہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:بعلبک کے گورنر نے صیہونی حکومت کے وسیع حملوں پر شدید
نومبر
اگر امریکی عراق سے نہ نکلے تو تمام آپشن میز پر ہوں گے: عراقی حزب اللہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی حزب اللہ کی سیاسی ونگ کے ایک رکن نے کہا
دسمبر
افغانستان میں چین کا ایجنڈہ/ کابل حکومت کی حمایت
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں چین کی نئی حکمت عملی امریکی پالیسیوں کے خلاف،کابل
جولائی
شمالی غزہ میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کا زبردست جھٹکا
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: دسمبر 2023 کے وسط میں، الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے دو
فروری
جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون
جنوری
فرانسیسی فسادات میں سوشل میڈیا کا اہم رول
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جنہوں نے ملک میں حالیہ مظاہروں
جولائی
گوگل کروم میں براؤزنگ کی آسانی کے فیچرز متعارف
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں
ستمبر