?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اورتعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے پاک، ایران سرحدکے ساتھ سرحدی منڈیوں کے قیام کو ایک اہم اقدام قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اتوار کے روز ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ایران کے عوام نے آپ پر اعتماد کیا اور صدر بنایا، پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے‘۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے دونوں ممالک کے سربراہان کی گفتگو کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اطمینان کا اظہار اور اسے مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان نے پاک ایران سرحدکے ساتھ سرحدی منڈیوں کے قیام کو ایک اہم اقدام قرار دیا، جس کے قیام سے عوام کو معاشی اور معاشرتی فوائد حاصل ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تازہ ترین پیشرفت کے بعدپاک ایران سرحدی علاقوں میں پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے، جس سے پاکستان اور ایران دونوں کے لیے سنگین خطرات پیدا ہوسکتے ہیں‘۔وزیر اعظم عمران خان نےافغانستان میں جاری تنازع کو مذاکرات اور سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نےافغان تنازع سیاسی تصفیےکی سہولت کو جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مستقل حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے سلامتی کونسل قراردادوں کےمطابق دیرینہ تنازعات کوحل کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی دعوت دی جبکہ اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
سیاسی بحران کی وجہ سے فرانسیسی صدر کی مشکلات میں اضافہ
?️ 10 ستمبر 2025سیاسی بحران کی وجہ سے فرانسیسی صدر کی مشکلات میں اضافہ فرانس
ستمبر
یمنی فوج امریکہ کو منہ توڑ جواب دے گی : انصاراللہ
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کے ایک وفد نے
جنوری
معلومات تک عالمی رسائی کی حفاظت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف
?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
ستمبر
سعودی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں: یمنی قومی نجات حکومت
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت میں قیدیوں کی کمیٹی کے قانونی شعبے
اگست
پیغمبر اسلام کا توہین آمیز کارٹون بنانے والا سویڈش کافر ہلاک
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والا سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس ایک
اکتوبر
سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظورکرلی
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں
دسمبر
حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
?️ 13 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چولستان کینال کی تعمیر سے
جنوری
بلوچستان : تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
?️ 2 نومبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع تربت میں پولیس اور وفاقی تحقیقاتی
نومبر