?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے ملک میں جاری امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی بی بھی شریک تھے۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کمانڈاورانسٹرکشنل معاملات کاوسیع تجربہ ہے، وہ اس سے قبل کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ردالفسادمیں آئی جی ایف سی بلوچستان کےعہدے پر تھے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےآپریشن ضرب عضب میں کرم ہنگو میں بریگیڈکمانڈ کی ، وہ مشرقی سرحداورایل اوسی پربھی خدمات انجام دےچکےہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سےفارغ التحصیل ہیں، انہوں نے ایشیاپیسفک سینٹرسیکیورٹی اسٹڈیز ہونو لولو سے بھی ڈگری حاصؒ کی۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمبائنڈآرمزسینٹریوکےسے بھی فارغ التحصیل ہیں، انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس اسٹاف کورس بھی کیا جبکہ وہ کنگز کالج لندن اور این ڈی یو سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم باسکٹ بال اورکرکٹ کےاچھےکھلاڑی بھی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے میں بہترین آپشن ہوں: بائیڈن
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان
جولائی
تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
مغربی کنارے نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے مغربی کنارے کی صورت حال کے زوال کے
ستمبر
افغانستان نے امریکی ناجائز بچے کی ادا کی قیمت
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے مرکزی بینک کے
فروری
ہم احتجاج جاری رکھیں گے: نیتن یاہو کے مخالفین
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مخالف صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے
مارچ
بائیڈن انتظامیہ کی یوکرین کو سیکیورٹی امداد 8.2 بلین ڈالر تک پہنچی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے لیے
جولائی
بیجنگ نے پیلوسی کے طیارے کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان
اگست
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 26 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے
جون