وزیراعظم نے غربت دور کرنے  کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی

ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں: وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ وسیع کرنے پر زور دیتے ہوئے  مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی جس میں کم آمدن خاندانوں کو سہولت دی جانےکا منصوبہ بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو کامیاب پاکستان پروگرام کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدن خاندانوں کوسہولت دی جائے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ منصوبےکوحتمی شکل دی جا رہی ہے،جلد ملک بھر میں لانچ ہوگا، لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پرریلیف دیا جائے گا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا مالی وسائل کیساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کاطریقہ کار طےکیاجا رہا ہے، جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستحق خاندانوں کوغربت کی سطح سے نکالنے کیلئے وسائل استعمال کئے جائیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع پر ردعمل

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے عراق سے امریکی فوجیوں

غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر

صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:مصر کے اوقاف کے وزیر نے عوریف بستی کی مسجد پر

کریتی سینن کا اظہار خیال، اداکارہ نہ ہوتی تو کیا ہوتی؟

?️ 5 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے اپنے

سعودی اتحاد کو یمن میں ایک اور شکست

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ تعز کے جنوب میں سعودی اتحاد کو اس

20 سعودی شیعہ شخصیات اب بھی سلاخوں کے پیچھے

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اور سعودی شیعہ کارکنوں کے

اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے: فوادچوہدری

?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن کو شدید

حالیہ قسام آپریشن منفرد تھا: عسکری ماہر

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر واصف عریقات نے زور دے کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے