وزیراعظم نے سرکاری ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دینے کا فیصلہ کرلیا

بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  اب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود تمام سرکاری ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دینے کا فیصلہ کیا ہے اس دوران وہ تمام سرکاری ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان گھر سے ویڈیو کال پر تمام میٹنگز اور دیگر امور جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز وڈیو لنک سے کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا تاہم وہ الحمدللہ خیریت سے ہیں ، وزیر اعظم صحت یاب ہوں گے پھر ویکسینیشن کا فیصلہ ہوگا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم اب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہشاش بشاش اور طبیعت بہتر ہے، عمران خان کو معمولی نوعیت کی کورونا علامات ہیں،فی الحال کسی علاج کی ضرورت نہیں، وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے، ویکسین کی افادیت سے متعلق قیاس آرائیاں بلاوجہ ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

فرانس میں حکومت کے گرنے کے بعد سیاسی بحران کے شدت اختیار کرنے کے داخلی و خارجی اثرات

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: این ٹی وی کی ایک رپورٹ میں فرانس میں سیاسی

عوام نے انتشار، فتنہ اور فساد کی کال کو مکمل مسترد کردیا۔ مریم اورنگزیب

?️ 8 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ

ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا؛صیہونی بحریہ کے سابق کمانڈر کا اعتراف

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:صیہونی بحریہ کے سابق کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران

عرفان صدیقی سیاست کا وقار، تادیر یاد رکھا جائے گا۔ مریم نواز

?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر عرفان صدیقی

ایران اور چین کے تعلقات کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں: قالیباف

?️ 27 اگست 2026سچ خبریں: محمدباقر قالیباف، نمائندہ خصوصی ایران برائے امور چین، نے اپنے

صہیونیوں کے خلاف یحییٰ السنوار کا اہم پیغام

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ خبر کے مطابق غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے

ہلال احمرکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایندھن اور خوراک ختم

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

پلانٹڈ میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلانا بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے: ترجمان دفتر خارجہ

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دہشتگردی کے ماڈیول کو تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے