وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اعلان کردہ خصوصی رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا۔

سرکاری خبررساں ادارے ’ریڈیو پاکستان‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کے حجم کے ساتھ دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

ریلیف پیکج کے تحت یکم رمضان سے اختتامِ رمضان تک عام بازار سے کم نرخ پر اشیا فروخت کی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچایا جائے۔

اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ساتھ موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیا دیں گے۔

ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جارہے ہیں،

متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیائے خوردونوش پہنچائیں گے۔مقام کا تعین جدید ٹیکنالوجی ’جی پی ایس‘ کی مدد کیا جائے گا۔

موبائل ایپ کے استعمال کی راہنمائی کے لیے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والا ڈیش بورڈ تیار کیا جارہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہوسکے، موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی کا عمل جاری رہے گا۔

ریلیف پیکج کے ذریعے 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو سستے داموں اشیا دی جائیں گی، آٹے پر فی کلو 77 روپے اور گھی پر فی کلو 70 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آٹا، چاول، دال، گھی، چینی، شربت اور دودھ مارکیٹ سے کم قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

قبل ازیں 7 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے ساڑھے 7 ارب روپے کی سبسڈی پر مبنی ریلیف پیکیج کی منظوری دی تھی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔

اجلاس کو وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا تھا، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس پیکیج کے تحت رمضان المبارک میں ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو اشیا خورد و نوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پوروگرام کے تحت اہل 88 فیصد خاندانوں کو آٹا، چاول، دالیں، گھی، خوردنی تیل، چینی، دودھ سمیت 19 اشیائے خورونوش بازار سے با رعایت فراہم کی جارہی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں ساڑھے سات ارب روپے کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم شروع کر دی گئی جو چاند رات تک جاری رہے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 77 روپے فی کلو اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے، وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج ملک بھر میں قائم 4 ہزار 775 یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا تھا کہ اس رمضان المبارک میں وزیرِ اعظم رمضان پیکیج میں دی جانے والی سبسڈی کی شرح 30 فیصد ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح سے بھی زیادہ ہے۔

مشہور خبریں۔

انڈونیشیا میں دوسری جنگ عظیم کا پرانا گولہ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں مبینہ طور پر دوسری جنگ عظیم

عالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں صحافیوں کی ہلاکت میں غیر مستقیم شریک: عثمان الحکیمی

?️ 30 اگست 2025عالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں صحافیوں کی ہلاکت میں غیر مستقیم

یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے

نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد

لبنانی صدر: اسرائیل نے شہریوں کو ملک کے جنوب میں واپس جانے سے روک دیا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی

کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ہل میگزین نے مغربی ایشیائی خطے میں نئی تبدیلیوں کے

غزہ میں بھوک سے ہونے والی موت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں

12 روزہ جنگ میں جنرل سلیمانی کی اسٹریٹجی کے نتائج دیکھے: فرانسیسی ریٹائرڈ آفیسر

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:فرانسیسی فوج کے ریٹائرڈ آفیسر الن کروز نے کہا کہ 12

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے