?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے اراکین نے ملاقاتیں کی اور وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے۔ یہ کپتان کے جال میں پھنس گئے، عدم اعتماد ناکام ہوگی، ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، وزیراعظم اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کااندازہ حالیہ جلسوں میں عوام کی شمولیت سے لگایا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ انصاف وقانون کی بالادستی اور غریب کی فلاح کے لیےکام کیا، حکومت نے مشکل فیصلے لے کر معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب طبقےکو ریلیف فراہم کرنےکے لیے حکومت بھاری سبسڈی برداشت کر رہی ہے، ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا جس کو عوامی فلاح پر ہی خرچ کیا گیا، سرکاری اخراجات میں کمی لائی گئی تاکہ وہی پیسا ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے بین الاقوامی معیشت کو نقصان پہنچایا تاہم ہماری حکومت کی پالیسیوں کو سراہاگیا، زراعت، تعمیرات اور بڑی صنعتوں میں اضافہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے ممکن ہوسکا، حکومت تمام فیصلےملک کی بہتری اور عوام کی فلاح کو مدنظر رکھ کر لیتی ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں لال چند، شہنیلا روتھ، جے پرکاش، جمشیدتھامس ،چوہدری محمد عدنان، اعجازخان جازی، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنیداکبر، ملک انورتاج، ناصرخان موسیٰ زئی، صالح محمد، مجاہد علی، شہریار آفریدی، ملک فخرزمان خان، خرم شہزاد، روبینہ جمیل، راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی کے علاوہ رائے مرتضیٰ اقبال، ظہور حسین قریشی اور وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان شامل تھے۔
مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی کا قہر؛متعدد افراد جاں بحق
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں
مئی
یوکرین میں فوجی کارروائی کے خاتمے کے لیے پوٹن کی شرط
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین میں آج جھڑپیں 11ویں دن میں داخل ہو گئی
مارچ
یمنیوں کے ہاتھوں ابوظہبی کو سخت دھچکا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جنگ سے دستبرداری کا اعلان کرکے یمن میں
جنوری
بابری مسجد کے بعد صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر
?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر
جنوری
طالبان: امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ برے اقدامات برے ردعمل کا باعث بنتے ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں کہ اگر کابل
ستمبر
واٹس ایپ کی فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کی نامعلوم وجوہات کی بناء
مئی
شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے
جنوری
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری