?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا کے ہمرا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکا کا استقبال کیا’۔وزیراعظم آفس نے بتایا کہ ‘اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم نے قومی سلامتی، استحکام اور خوش حالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیسہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا’۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے آئی ایس آئی کے سربراہ بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل 23 ستمبر 2021 کو بھی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا اور ان کے ساتھ وفاقی وزرا بھی تھے۔
وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا اس وقت کے آئی ایس آئی چیف نے استقبال کیا تھا اور وفد کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 25 افراد کا انتقال
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری
جنوری
عراق میں دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین امریکی ہتھیاروں کا شکار
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ماہر شاہین العبیدی نے کہا کہ دیالہ
اگست
صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد فلسطینی عہدیدار کا دورہ سعودی عرب منسوخ
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے غزہ پر صیہونی
مئی
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو
جولائی
کیا حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کا اتحاد کامیاب ہو سکتا ہے؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی
اگست
جولائی تا جنوری غیر ملکی قرضوں میں 38 فیصد کمی
?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر
فروری
الیکشن کمیشن کو ابتدائی حلقہ بندیوں پر 1300 سے زائد اعتراضات موصول
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے لیے
اکتوبر
سپریم کورٹ: سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز اور کوٹہ غیر آئینی قرار
?️ 18 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جنرل پوسٹ آفس(جی پی
اکتوبر